Header Ads Widget

Breaking News

10/recent/ticker-posts

خیر ہاسپٹل بستی کی طرف سے دی مارڈن پبلک اسکول دودھارا میں مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد

دودھارا/سنت کبیرنگر (عبیدالرحمن خان)

عوامی صحت کے فروغ اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کے تحت خیر میموریل ہاسپٹل بستی کے زیرِ اہتمام دی مارڈن پبلک اسکول دودھارا میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے لگ بھگ 250 مریضوں طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں،مفت طبی کیمپ میں بزرگوں، بچوں اور خواتین نے خاصی تعداد  میں شرکت کی اور مفت طبی کیمپ سے مستفید ہوئے

طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں طبی معائنہ، بلڈ پریشر، شوگر، آنکھوں اور جلد کے امراض سمیت متعدد بیماریوں کی جانچ کی مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جب کہ صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق مفید مشورے دیے گئے
اس موقع پر اسکول کے مینیجر محمد احمد خان نے خیر ہاسپٹل بستی کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپس   کے انعقاد سے نہ صرف مریضوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں خیر ہاسپٹل بستی  ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی دیہی و تعلیمی علاقوں میں اسی طرح کے فلاحی پروگرام جاری رکھے گا تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں

کیمپ کے اختتام پر مریضوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے طبی کیمپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی اس طبی کیمپ میں ڈاکٹر راشد احمد خان سرجن ، ڈاکٹر فرح دیبا ائی سرجن، ڈاکٹر انم خان،ڈاکٹر محمد طیب، رام نرائن چودھری ،جاوید صدیقی، فارماسسٹ محمد ارشد خان،لیب ٹیکنیشین انکر کمار،سونو،اخلاق احمد،دلکیش،محمد ارشد،کشوری،لال سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے

Post a Comment

0 Comments